اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنمافوادچودھر ی نے گورنرپنجاب بلیغ الرحمان کی طرف سے سپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ مسترد کئے جانے پرانہیں مخاطب کرتے ہوئےکہاہے کہ محترم گورنر،اپنے عہدے کا مذاق نہ اڑائیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ سپیکرکی رولنگ حتمی ہے جہاں تک اسمبلی کے معاملات کا تعلق ہے، اپنے آپ کو مس کنڈیکٹ کے ذریعے بے نقاب نہ کریں، آئین کی پاسداری کریں۔
محترم گورنر،آئین کی پاسداری کریں،فوادچودھری کا بلیغ الرحمان کو مشورہ








