بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کے درمیان صلح پر علی ظفر نے سوال اُٹھا دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی اداکارہ امبر ہرڈ نے ہتک عزت کے مقدمے میں اپنے سابق شوہر، اداکار جانی ڈیپ کو 1 ملین ڈالر کی ادائیگی کے لیے رضامندی ظاہرکرتے ہوئے صلح کرلی۔جس پر پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سوال اُٹھا دیا۔

ہالی ووڈ اداکاروں کے درمیان صلح کی خبر پر معروف پاکستانی گلوکار علی طفر نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا ہے کہ “مبینہ طور پر کسی کی زندگی کو تباہ کرنے کی کوشش کرنا، اسے ناقابل تلافی مالی اور جذباتی نقصان پہنچانا، کسی کا کیریئر تباہ کرکے حقیقی متاثرین کو بھی مشتبہ بنا دینا۔اتنا ہی نہیں بلکہ دیگر خواتین اور میڈیا تک کو بھی اپنی حمایت کیلئے گمراہ کرنا اور بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی کرکے معاملے کو اچھالنا، اور پھر صرف ایک معاہدے کے تحت سمجھوتہ کرکے معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کرنا، کیا اتنا کافی ہے؟”

واضح رہے کہ  برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق جانی ڈیپ اور امبرہرڈ کے درمیان ایک سمجھوتہ ہوا ہے جس میں امبر ہرڈ کی انشورنس کمپنی جانی ڈیپ کو 1 ملین ڈالر ادا کرے گی، جس کی تصدیق  جانی ڈیپ کی ٹیم نے بھی کردی  ہے۔