اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے قانون میں ترمیم قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کر لیاہے ،قومی اسمبلی کے آج طلب کیے گئے اجلاس میں اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی بل کی منظوری لی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی کابینہ نے اسلام آباد بلدیاتی یونین کونسلز کی تعداد 101 سے 125 کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کر چکا ہے، واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا۔









