بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ جنوری کے پہلے ہفتے تک جائے گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ کسی کو وزارت دینا نہ دینا گورنر کا مسئلہ ہی نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جاری سیشن کے دوران گورنر کیسے اجلاس طلب کر سکتے ہیں، آئین میں درج ہے جو اجلاس گورنر بلائیں گے اسے ملتوی بھی گورنر ہی کریں گے، اور جو اجلاس اسپیکر بلوائیں گے وہ بھی اسپیکر ہی ملتوی کریں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے آرٹیکل 209 کی بات کی ہے، ہم نے آرٹیکل 209 کی بات ہی نہیں کی، 209 اے کے تحت اسپیکر کی رولنگ چیلنج کی ہی نہیں جا سکتی، میں ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، اس عمارت کی عزت کا ہم نے خیال کرنا ہے، آج گورنر کو ایک اور خط بھیج رہا ہوں۔
ابھی تحریک عدم اعتمادپیش ہوئی ہے،ابھی نوٹس ہونےہیں، معاملہ جنوری کے پہلے ہفتے تک جائے گا، گورنر کا مسئلہ ہی نہیں کہ کس کو وزارت دینی ہے یا نہیں دینی۔