بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں 10 سے 12 دن لگ سکتے ہیں، سبطین خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں عدم اعتماد کی تحریک آجائے گی، میرا خیال ہے کہ گورنر کے حکم پر وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ لیڈر آف دی ہاؤس اور اپوزیشن اتفاق رائے سے نگران وزیراعلیٰ مقرر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے قومی اسمبلی سے 5 سے 6 مہینے پہلے استعیفا دیا تھا، ہماری پارٹی کا مؤقف ہے کہ ہمیں انتخابات پر جانا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر صاحب نے پہلےعدم اعتماد بھیجا اور بعد میں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا، ہمیں اخلاقی طور پر اعتماد کا ووٹ لینا چاہئے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں 10 سے 12 دن لگ سکتے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کیلئے رولز موجود ہیں، عدم اعتماد کا نوٹس ہمیں موصول ہوگیا ہے – اب اس کی تصدیق کرنی ہے، اور اس میں دو چار دن لگ جائیں گے جس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کیلئے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر بیٹھیں گے، اسپیکر حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی تشکیل دیں گے- اگر پھر بھی اتفاق نہ ہوا تو فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
سبطین خان نے کہا کہ ایک یا دو دن میں دستخطوں کی تصدیق ہوجائے گی، 3 سے 7 روز کے دوران عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔