لاہور: سینیٹر کامل علی آغا نے اپنی مسلم لیگ (ق) کی بنیادی رکنیت کی معطلی پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیرچیمہ پر برس پڑے اور انہیں تمام فساد کی جڑ قرار دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے بچوں کو ورغلا کر خط لکھوایا تھا،
ڈپٹی سپیکر نے گنتی کے بعد چودھری شجاعت کا خط دکھایا ،طارق بشیر چیمہ سازشی آدمی ہے اس کا کوئی دین ایمان نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کا کوئی قصور نہیں وہ بیمار پڑے ہیں، ق لیگ میں لڑائیاں چیمہ کروا رہے ہیں۔
طارق بشیر چیمہ نےچودھری برادران کی راہیں جداکیں ، نوازشریف اور زرداری کا اعلیٰ کار بنا، ظہور الٰہی کے قاتلوں میں طارق بشیرچیمہ کا نام آتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت کے خلاف میری طرف سے نہیں ،ورکنگ کمیٹی کے رکن نے قراردادمرتب کی تھی ۔
واضح رہے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے کامل علی آغا کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی ۔
پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی طرف سے کامل علی آغا کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ ق لیگ کے مطابق کامل علی آغا کو پنجاب کے عہدے سے ہٹادیا گیاہے ،
چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس بھیجا گیا تاہم وہ غیرآئینی وغیر قانونی اقدام کی وضاحت نہ کرسکے ،
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کامل علی آغاز پارٹی قائد چودھری شجاعت حسین کی عزت کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا۔
اپنی پارٹی رکنیت کے خاتمے پر کامل علی آغا کا ردعمل سامنے آگیا








