بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لیجنڈ اداکار راشد محمود کے ساتھ فراڈ ہوگیا

لاہور: لیجنڈ اداکار راشد محمود نے کہا ہے کہ آن لائن منی ڈرون کیمرے کا آرڈر دیا اور اس کی جگہ ڈیڑھ سو کا پرفیوم بھیج دیا ۔ راشد محمود نے کورئیر کمپنی اور ان لائن کمپنی کے خلاف درخواست دے دی ۔
اپنے ویڈیو بیان میں راشد محمود نے کہا کہ لوگ بھی ان لائن فراڈیوں سے بچ کر رہیں ۔

 

واضح رہے کہ راشد محمود پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے ایک سینئر اداکار ہیں۔ جنہوں نے بے شمار پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ہے۔