بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا میں چکن تکہ مصالحہ متعارف کروانے والے پاکستانی نژاد شیف احمد اسلم گلاسگو میں انتقال کرگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چکن تکہ مصالحے کی ایجاد کے دعوے دار گلاسکو سے تعلق رکھنے والے باورچی 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ احمد اسلم علی کے انتقال کی خبر ان کے اہل خانہ نے دی۔ احمد اسلم علی کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے ٹِن ٹماٹر سوس میں کچھ تبدیلی پیدا کر کے سن 1970میں اپنے شیش محل نامی ریستوران میں چکن تکہ مصالحہ متعارف کروایا تھا۔ ان کے بھتیجے عندلیب احمد نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ روزانہ دوپہر کا کھانا اپنے ریستوران ہی میں کھایا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا، ʼیہ ریستوران ان کی زندگی تھا۔ باورچی ان کے لئے کھانا پکاتے تھے۔ مجھے یہ نہیں پتا کہ وہ کتنے تواتر کے ساتھ چکن تکہ مصالحہ کھاتے تھے۔‘‘