بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر کے سینیٹ کا اجلاس نہ بلانے پر چیئرمین سینیٹ نے خود طلب کرلیا

اسلام آباد:صدر عارف علوی نے سینیٹ اجلاس نہیں بلایا تو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس خود طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کی سمری ایوان صدر کو بھیجی گئی تھی لیکن صدرمملکت عارف علوی نے سمری پردستخط نہیں کیے۔
وزارت پارلیمانی امورنے اجلاس طلب کرنے کی سمری کل ایوان صدر کو ارسال کی تھی اور یہ سمری اجلاس آج دن 2 بجے بلائے جانے سےمتعلق تھی۔
صدر کے سمری پر دستخط نہ کرنے کے بعد سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے حکومتی اراکین نے ریکوزیشن چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی جس پر 26 اراکین کے دستحط موجود تھے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اراکین کی ریکوزیشن پر آج اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کو ایجنڈے کا حصہ بنایاگیا ہے۔