پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں کئی بلز پیش کیے گئے۔
اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے 12 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔
پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 264 اراکین اسمبلی موجود ہیں۔ ایوان میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے149 ارکان اسمبلی موجود ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے 115 ارکان موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس سے قبل تحریک انصاف اورق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں 174 ارکان شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے 164 اور ق لیگ کے 10 ارکان شریک ہوئے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس: پی ٹی آئی اور ق لیگ کے کتنے ارکان شریک ہیں؟








