بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی نائب وزیرخارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کرکے دھمکیاں دیں، سینئر صحافی نسیم زہرہ کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی نسیم زہرہ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے امریکہ میں پاکستان سفیرکوطلب کرکے وزیراعظم عمران خان کے امریکہ سے متعلق رویہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی کہ جب تک عمران خان وزیراعظم ہے پاک امریکہ تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے، اگرعمران خان وزیراعظم نہیں رہتے تب پاکستان کی غلطیاں معاف کی جاسکتی ہے، نسیم زہر ہ اپنے اس ٹوئٹ میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملاقاتوں میں اس غیر معمولی سخت بات چیت نہیں ہوتی۔نسیم زہرہ نے پاکستانی سیاسی قیادت اور میڈیاسمیت سب پر زور دیا کہ وہ امریکہ کے اس دھمکی آمیز رویے کی مذمت کریں ۔