اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرا عظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والی جماعتوں کے رہنمائوں نےمقتدر حلقوں کی طرف سے موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میںقبل ازوقت انتخابات اور دیگر تجاویز پر مشتمل فارمولے کو مسترد کرکے کہا ہے کہ ان حالات میں وہ عمران خان پر اعتماد نہیں کرسکتے ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ موجود ہ صورتحال کا واحد حل وزیراعظم عمران خا ن کااستعفیٰ ہے، جمعرات کو نجی ٹی وی نےاپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے ،ملک کی ایک اہم ایک اہم شخصیت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پیغام بھجوایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں ہوا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان اپنے لئے محفوظ راستہ مانگ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے تو میں اسمبلی تحلیل کر دوں گا، اور ساتھ ہی مقتدر حلقوں پر یہ بھی واضح کردیا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن متفق نہ ہوئی تو ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔رپورٹ کے مطابق کہ اس اہم شخصیت کے پیغام پر اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں غور کرتے ہوئے اپوزیشن کی رہنمائوں کی اکثریت نے عمران خان پر اعتماد کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، اسپیکر سے جلد ووٹنگ کا مطالبہ کیا جائے، جتنی جلدی ہوسکے عدم اعتماد پر کارروائی مکمل کرائی جائے اس ہمیںفائدہ ہو گا۔رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے جواب میں کہا گیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ مسائل کا واحد حل وزیراعظم کا فوری استعفیٰ ہے۔
اپوزیشن نے مقتدر حلقوں کا فارمولامسترد کردیا، موجودہ مسائل کا واحد حل عمران خان کا استعفیٰ








