بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں 48 گھنٹوں کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی، اسلام آباد پولیس

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس اور تمام ادارے مل کر فرائض ادا کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق خودکش حملہ انٹیلی جنس اداروں اور اسپیشل برانچ کی بروقت اطلاعات کی وجہ سے ناکام ہوا، پوسٹمارٹم اور دیگر تحقیقات سے گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرائیور یا حملہ آور نے خود کو چادر سے لپیٹا ہوا تھا جس سے خاتون کی موجودگی کا گمان ہوا، وفاقی دارالحکومت میں اگلے 48 گھنٹے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔