بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ، حکومت ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی ،اعظم نذیرتارڑ

جدہ(ممتازنیوز)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔وہ جدہ میں مسلم لیگ(ن) جدہ کے سیکرٹری جنرل عبدالخالق لک کی طرف سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے سے خطاب کررہے تھے ۔اسقبالیہ تقریب میں مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے سرپرست اعلیٰ رانامحمداشرف، ملک اخلاق حسین اعوان، بلوشیرگروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ایڈووکیٹ بلوشیر ایڈووکیٹ ،نائب چیئرمین مسلم لیگ (ن)سعودی عرب عبدالشکور راجپوت، سوشل میڈیاہیڈ احسن مسعود ودیگر نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر وفاقی وزیرکو سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے یادداشت پیش کی گئ جس پر انہوں نے سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وزیراعظم شہبازشریف کو پیش کرنے کی یقین دہانی ہے۔اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی خاص طور رپرانہیں درپیش قانونی مسائل کے حوالے سے متعلقہ ملکوں کے حکام کے ساتھ بات کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اعظم نذیرتارڑ نے سیکرٹری مسلم لیگ(ن)سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظورحسین اعوان اور سرپرست اعلیٰ رانامحمداشرف کے دیرینہ دوست ہیں۔ ملک منظورحسین اعوان ان دنوںپاکستان کے دورے پر ہیں۔