بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کمپاؤنڈ میں مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق آپریشن میں مارے گئے 14دہشتگردوں کا تعلق بنوں اور ڈومیل سے ہے۔
بنوں میں آپریشن کامیاب: 25 دہشتگرد ہلاک،7 نے ہتھیار ڈال دیے، ڈی جی آئی ایس پی آر
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ 4دہشتگردوں کا تعلق شمالی وزیرستان اور 6 کا تعلق لکی مروت سےہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سکیورٹی فورسز نے بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں عملے کو یرغمال بنانے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا تھا۔
آپریشن میں 25 دہشتگرد ہلاک، 3 گرفتار اور 7 نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔
بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی








