بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال کرنے کا تحریری حکم جاری

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال کرنے کا تحریری حکم جاری کیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا یہ حکم پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینے سے نہیں روکتا، لہذا چودھری پرویز الہی اور انکی کابینہ عبوری اقدام کے طور پر بحال کیا جاتا ہے اور گورنر پنجاب کا ڈی نوٹیفائی حکم معطل کیا جاتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائیں گئے ہیں اس پر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامے میں کہنا تھا کہپرویز الہی کے وکیل نے حلف دیا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے اور پرویز الہی نے بھی بیان حلفی میں کہا ہے کہ اگلی سماعت تک اسمبلی نہیں تحلیل کروں گا۔