اسلام آباد:مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ ہمارے 10 ممبر پورے ہیں، جن میں سے کچھ لوگ بیرون ملک اور کچھ عمرے پر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو وقت ملا ہے کوشش ہوگی کہ اعتماد کا ووٹ لے لیا جائے، اس کے لیے کم از کم 10 دن کا وقت ہونا چاہیے۔
ق لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔
کامل علی آغا نے مزید کہا کہ چیف سیکریٹری قائل تھے کہ آئین اور قانون کے مطابق جیسا گورنر چاہتے ہیں، ویسا نہیں ہوسکتا۔
اعتماد کے ووٹ کے بعد اسمبلیاں توڑی جائیں گی، کامل علی آغا








