بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈریس کوڈ کی پابندی نہ کرنے پر طالبات کا جامعات میں داخلہ بند کیا،طالبان

کابل: یونیورسٹی میں تعلیم پر پابندی کے خلاف افغانستان میں خواتین کا احتجاج جاری ہے۔
افغان دارالحکومت کابل میں طالبات کی جامعات میں داخلے پر پابندی کیخلاف احتجاج کرنے والی پانچ طالبات کو بھی طالبان نے گرفتار کرلیا۔
افغان حکومت کا کہنا ہے کہ طالبات ڈریس کوڈ کی پابندی نہیں کررہی تھیں اسلئے داخلہ بند کردیا۔
افغان وزیر نے کہا کہ ڈریس کوڈ کی وجہ سے یونیورسٹیوں میں طالبات کا داخلہ بند کیا۔ طالبات ایسے تیار ہوکر آرہی تھیں جیسے شادی کی تقریب ہو اور حجاب بھی نہیں کررہی تھیں۔