بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی سکیورٹی کی50 فیصد ذمہ داری بلوچستان ادا کررہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو نے کہاہے کہ ملکی سکیورٹی کی50 فیصد ذمہ داری بلوچستان ادا کررہا ہے، محدود وسائل کا بڑا حصہ امن کے قیام پر خرچ ہوجاتا ہے ۔وہ  امن وامان کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے۔اجلاس میں کمشنرز اور ڈی آئی جیز نے امن وامان کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکورٹی اسٹریٹجی ، کوآرڈینیشن اور پولیس اور لیویز کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے ۔ گوادر حق دو تحریک کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ وزیر داخلہ میر ضیا لانگو ، ایڈیشنل سیکریٹری ہوم زاہد سلیمی ، آئی جی پولیس عبدل خالق شیخ ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور دیگر حکام اجلاس میں شریک تھے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلوچستان کے حساس علاقوں میں نفری اور وسائل فراہم کریں گے ۔ سیکورٹی ادارے کالعدم تنظیموں پر نظر رکھیں ۔