بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم پیکج کے تحت بھرتی کئے گئے کنٹریکٹ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

وزیراعظم پیکج کے تحت مختلف وفاقی سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کر دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری سے ختلف وفاقی سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی مستقلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ان ملازمین کو وزیراعظم اسسٹنس پیکیج کے تحت 2015 اور 2016 میں بھرتی کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ گریڈ ايک سے 16 تک کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی سمری بھی جلد منظور ہونے کا امکان ہے۔

سرکاری ملازمین نے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس ميں اضافہ اور تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کا مطالبہ کيا ہے۔

ایمپلائز گرینڈ الائنس کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے پنشنرز کی پینشن میں اضافہ کیا جائے۔