اسلام آباد(ممتاز نیوز )آئی ٹین دھماکے میں شہید ہونے والے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کوپورے اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں پاکپتن میں سپرد خاک کردیا گیا۔شہید عدیل حسین کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،تدفین کے موقع پر اسلام آباد، پنجاب پولیس کے افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی،شہید عدیل حسین نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچایا،شہید نے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔










