اسلام آباد (ممتاز نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ عوام نے تمام پارٹیوں کو آزما لیا جنہوں نے لوٹ مارومہنگائی کے تحفوں کے سواکچھ بھی نہیں دیا اب حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کو موقع دیں، جماعت اسلامی نے ہمیشہ اسلام آباد کے شہریوں کی بلاتفریق خدمت کی ہے،پی ڈی ایم جماعتیں مل کر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہیں،کارکنان اپنی انتخابی مہم تیز کر یں، انھوں نے کہااسلام آباد کے ہزاروں نوجوان نوکریوں کی تلاش میں گھوم رہے ہیں،عوام اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے 31 دسمبر کو گھروں سے نکل کر جماعت اسلامی کو ووٹ دیں،ہم تعمیر و ترقی کا سفر وہی سے شروع کریں گے جہاں ہم نے چھوڑا تھا۔ ان خیالار کا اظہار انھوں نے آئی ٹین میں فیملی فیسٹیول سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر اُمیدوار برائے چیئر مین خالد بھٹی بھی مو جو د تھے۔
میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد کے مسائل کے حل کے لیے شہری جماعت اسلامی کو بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں، ہمارا میئر دارلحکومت میں تعمیر و ترقی کا نیا سفر شروع کرے گا،کرپشن و نا اہلی اور منتخب نمائندوں کی بے حسی کی وجہ سے یہ شہر تباہی و بربادی کا شکار ہے،یہاں کے لوگ بجلی،پانی،گیس، ٹرانسپورٹ جیسی سہولت سے محروم ہیں، اسلام آباد کے دیہی علاقے میں صفائی کا کوئی نظا م نہیں اور پورا شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے،جماعت اسلامی کی مخلص ودیانتدارقیادت ہی ملک کو موجودہ بحران اورقوم کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔










