جدہ (امیر محمد خان سے ) سعودی عرب میں پاکستان قونصلیٹ جدہ میں کرسمس کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی مسیحی کمیونٹی کے ارکان شریک ہوئے جبکہ قونصل جنرل سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان قونصلیٹ میں منعقد ہونے والی کرسمس کی تقریب میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مسیحی برادری کے ارکان کی بڑی تعداد شریک تھی ۔اس موقعہ پر مسیحی رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات محبت اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دیتی ہیں اور ہمیں ملکر پاکستان سمیت دنیا بھر میں محبت اور امن کو فروغ دینے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہوگا اور بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت پاکستان کے لوگوں کو یکجان کرنا ہوگا اس موقعہ پر قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ مسیحی کمیونٹی نے ہمیشہ پاکستان کی بہتر انداز میں خدمت کی ہے اور ہم مسیحی بھائیوں پر فخر کرتے ہیں اور ہم سب ایک پاکستانی ہیں اور ہمیں ملکر محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا تقریب میں مسیحی کمیونٹی کے عہدیدار جان گلزار،پیٹرک فلک شیر، فرانسیس ،ذکاءاللہ محسن سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
سعودی عرب میں پاکستان قونصلیٹ جدہ میں کرسمس تقریب کا انعقاد








