خانیوال (وقار پراچہ ) نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کیطرف سے شہری دھند میں انتہائی محتاط ڈرائیونگ کریں۔انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کےویژن کےمطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کےحکم پر فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں زون کے تمام پلازہ جات پربریفنگ کا حکم جاری ہے۔موٹروے ایم فور کے پلازہ جات پرموٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں میں فوگ کی آگاہی کے لیے تمام پلازہ جات پر بریفنگ کا حکم جاری ہے۔زونل کمانڈر ڈی آئی جی شاہد جاوید نے کہا ہے کہ شہری شدید دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔اگر انتہائی ضروری ہو تو دن کی روشنی میں سفر کریں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں گاڑی کی لائٹس ڈم پر رکھیں گاڑی کی اگلی اور پچھلی سائیڈ پر فاگ لائٹس لگائیں اور انتہائی محتاط ڈرائیونگ کریں۔ موٹروے پر دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ‘130’پر کال کریں یاسمارٹ فون ایپلی کیشن ‘ہمسفر ایپ سے مدد حاصل کریں۔شہریوں کا تحفظ موٹرویز پولیس کا فرض اولین ہے۔
شہری شدید دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کی طرف ہدایات جاری








