ملتان(ممتازنیوز ) صفوراں بی بی قتل کیس میں پاکستان میڈیکل کونسل کا فیصلہ، ڈاکٹر سلیم اور اہلیہ ڈاکٹر نفیسہ زمان کے لائسنس مستقل منسوخ، 20 لاکھ جرمانہ، تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل کونسل نےصفوراں بی بی قتل کے مجرمان ڈاکٹر محمد سلیم اور اسکی اہلیہ ڈاکٹر نفیسہ زمان کے لائسنس مستقل طور پر منسوخ کرتے ہوئے دونوں کو 20 لاکھ روپے جرمانہ فوری طور پر جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ صفوراں بی بی کی مورخہ 4 فروری 2019 کو ‘گلزار ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم’ میں ڈاکٹر محمد سلیم اور اسکی اہلیہ ڈاکٹر نفیسہ زمان کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے دوران آپریشن موت واقع ہو گئی تھی جبکہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے مرحومہ کے قتل سے دو روز قبل 2 فروری 2019 کو ڈاکٹر محمد سلیم اور اسکی اہلیہ ڈاکٹر نفیسہ زمان کو گلزار ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم میں اہل عملہ اور متعلقہ سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہمہ قسم کے آپریشن سے منع کیا گیا تھا لیکن اسکے باوجود بھی ان لالچی میاں بیوی نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوے گلزار ہسپتال میں صفوراں بی بی کا آپریشن کرتے ہوے اسے موت کی گھاٹ اتار دیا تھا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے بھی ان نااہل ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم اور اسکی اہلیہ ڈاکٹر نفیسہ زمان کو پانچ لاکھ جرمانہ اور کیس پی ایم ڈی سی میں بھیجنے کی سفارش کی تھی ۔
صفوراں بی بی قتل کیس: ڈاکٹر سلیم اور اہلیہ ڈاکٹر نفیسہ کے لائسنس منسوخ، 20 لاکھ جرمانہ








