بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پرصدر مسز فرخ خان کی صدارت میں یوم قائد کی تقریب ، کیک کاٹاگیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر تقریبات منعقد کی گئیں، جس میں انکی شخصیت اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔مرکزی تقریب اسلام آباد میں شعبہ خواتین کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔جس کے میزبان پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام مصطفیٰ ملک تھے، تقریب کی صدارت شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی مسلم لیگ فیڈرل کیپٹل کے صدر رضوان صادق خان تھے، مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز، ہیومن رائٹس ونگ کی صدر لبنی قریشی، یوسف خان ہوتی،ملک عمران،ذیشان شاہ،حماد عباسی،ادیب عباسی سمیت پارٹی راہنماوں نے اظہار خیال کیا۔ فرخ خان نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو پوری قوم آج خراج عقیدت پیش کر رہی ہے، قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر سامنے آیا، پوری قوم مل کر قائد ان کے ویژن کو مکمل کرے گی۔مسلم لیگ فیڈرل کیپٹل کے صدر رضوان صادق خان نے کہا کہ قائد کے پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہر پاکستانی عملی جدوجہد کرے، قائد اس قوم اور ملک کو ساری دنیا میں ممتاز دیکھنا چاہتے تھے، ہم سب نے مل کر انکے خواب کو عملی شکل دینی ہے۔اس موقع پر قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور انکی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔