اسلام آباد (ممتاز نیوز) اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے، شہری دوران سفر اپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔
اس سے قبل آئی جی پنجاب بھی تمام اضلاع کے فیلڈ افسران کو سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دینے جبکہ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور پارکوں سمیت دیگرحساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی بھی ہدایت کرچکے ہیں۔
ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ








