بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیرت کھاؤ کے پی اسمبلی تحلیل کردو عمران خان کی عزت تحلیل ہو رہی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل تو رک گئی ہے۔
خواجہ آصف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کوئی غیرت کھا کر خیبر پختونخوا اسمبلی ہی تحلیل کردو، عمران خان

کی عزت تحلیل ہو رہی ہے۔

دریں اثناایک بیان میں خواجہ آصف نے بلوچستان میں فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گری کے نتیجے میں ایک کیپٹن ،چارجوانوں کی شہادت ہوئی۔انہوں نے کہاکہ چمن بارڈر جھرپ ،بنوں اور اسلام آ باد کے بعد یہ چوتھااندوہناک واقعہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ فورسز کمال جوانمری کے ساتھ ملکی دفاع کے لئے جانیں قربان کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ قوم کو اتحاد اور اپنی بہادر سپاہ کے ساتھ یکجہتی کی ضرورت ہے