بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشت گر دی کے واقعات میں سرحد پار سے آنے والے دہشت گرد ملوث ہیں،صوبائی وزیرداخلہ

کوئٹہ(ممتازنیوز) وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہاہے کہ کوئٹہ ، حب، خضدار ، تربت ، قلات حملوں میں سرحد پار سے آنے والے دہشت گرد ملوث ہیں۔صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گرد افغانستان سے منظم ہوکر واپس آگئے ہیں، اتوار کو ہونے والے حملوں میں سرحد پار سے آنے والے دہشت گرد ہی ملوث ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سکیورٹی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، سیکورٹی صوبے بھر میں الرٹ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے قریب ہیں ، عوام مطمئن رہیں ، سخت ایکشن لیں گے ۔