بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاعر منیر نیازی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 16برس بیت گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف شاعر منیرنیا زی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے،لیکن  ان کی  شاعری کا خوبصورت لب و لہجا  آج بھی مداحوں کے دلوں میں رس گھولتاہے۔

تفصیلات کے مطابق  اردو اور پنجابی کے معروف شاعر منیر نیازی 19 اپریل  1928ء کو مشرقی پنجاب کے علاقہ ہوشیار پور  کے قصبہ خان پور میں پیدا ہوئے۔انکے والد فتح خان محکمہ انہار میں ملازم تھے ۔ منیر نیازی  نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے  حاصل کی جبکہ دیال سنگھ کالج لاہور سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔منیر نیازی برصغیر کے وہ نامور شاعر تھے جن کی شاعری کے مختلف زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔وہ پنجابی اور اردو  شاعری میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔انہوں نے 1949ء میں ساہیوال میں ایک ویکلی میگزین سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، مختلف اخبارات، جرائد کے ساتھ ساتھ ریڈیو پاکستان سےبھی  وابستہ رہے۔ان کے اردو شاعری کے 13، پنجابی کے 3 اور انگریزی کے 2 مجموعے شائع ہوئے،ان کی تصانیف میں ” آغاز”، “بے وفا کا شہر، تیز ہوا”، “تنہا پھول”،” جنگل میں دھنک”،” سیاہ شب”،” چار چپ چیزاں”، اور” رستہ دسن”  شامل  ہیں۔ شعرو ادب کے معروف شاعر منیر نیازی  26 دسمبر 2006ء کو اپنے خالق حقیقی سےجاملے۔