اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نےاپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پختونخوا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فقید المثال کامیابی پر وزیراعلیٰ محمود خان سمیت اپنی پی ٹی آئی ٹیم کو مبارکباد پیش کر تاہوں، خیبر پختونخوا کے عوام نے غداروں کے لئے ایک پیشگی تنبیہہ ہے کہ ان کے حلقوں میں ان کے ساتھ ہونے والا ہے۔
پختونخوابلدیاتی انتخابات کےدوسرےمرحلےمیں فقیدالمثال کامیابی پروزیراعلیٰ @IMMahmoodKhan +اپنی PTIکی ٹیم کومبارکباد پیش کرتاہوں۔KPکےعوام نے بیرونی آقاؤں کےحضوربِکنےوالےغداروں کوپوری شدت سےمستردکیاہے۔یہ تمام غداروں کیلئےایک پیشگی تنبیہ ہےکہ انکےحلقوں میں انکےساتھ ہونےکیاوالاہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 1, 2022









