کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ حنا الطاف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ “سوشل میڈیا پر تصویریں اپ لوڈ کرنے سے کسی جوڑے کے اچھے یا برے تعلقات کے بارے اندازہ نہیں لگایا جاسکتا”۔
تفصیلات کےمطابق حنا الطاف کی جانب سے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ڈراموں سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی بات کی ہے۔حنا الطاف نے دوران انٹرویو سوشل میڈیا سے غائب رہنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ “ان کے خیال میں اگر کوئی جوڑا ایک ساتھ رہ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر تصویریں اپلوڈ نہیں کر رہا تو اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ ان کا تعلق مضبوط نہیں ہے”۔ انکا کہنا تھا کہ” ایک مہینے میں 4 سے پانچ بار اپنی تصویریں اپلوڈ کرنے سے یہ کہیں واضح نہیں ہوتا کہ آپ آپس میں خوش ہیں، بغیر تصویریں پلوڈ کیے بھی خوش رہا جا سکتا ہے”۔
اداکارہ نے اولاد سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ” جب اللہ نے چاہا تو ہم اولاد کی خوشخبری بھی دیکھے گے”۔









