بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بابر اعظم نے بڑے ریکارڈاپنے نام کر لیے

لاہور(نیوز ڈیسک ) دورہ پاکستان پر موجود آسٹریلوی ٹیم کو گزشتہ روز دوسرے ون ڈے میں شکست کے ساتھ ہی کپتان بابر اعظم نے کئی اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لئے ۔

گزشتہ روز ٹاپ آرڈر پر بلے بازی کیلئے آنے والے بابر اعظم نے 114 رنز کی اننگز کھیلی ،بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں، بابر نے بطور کپتان 4 سنچریاں سکور کیں ۔

اس سے قبل اظہر علی نے 3، شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے دو، دو سنچریاں سکور کی تھیں۔

گرین شرٹس کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔بابر اعظم نے شاندار پرفارمنس سے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔