بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملائیشیا میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کئےجائیں،وفاقی وزیر ساجد حسین طوری

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورپاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ ملائیشیا میں پاکستانی کمیونٹی خصوصاً ورکرز کو درپیش مسائل حل کئےجائیں،سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن پاکستانیوں کے مسائل ملائیشیا کی حکومت کے ساتھ اٹھائےجائیں، پاکستان ملائیشیا کی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنےکیلئے تیار ہے، زیادہ سے زیادہ پاکستانی افرادی قوت کو وہاں بھیجنےکیلئے ملائیشیا کی حکومت سے بات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے ہر قسم کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔