اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا جس پر الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔
اجلاس کی صدارت ڈی جی لاء محمد ارشد نے کی جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کل نہیں کراسکتے، بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے کم از کم 7 دن کا وقت درکار ہے۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ تمام ریٹرننگ افسران اپنے گھروں کو جاچکے ہیں اور انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے وقت درکار ہے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کل نہیں کراسکتے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ








