facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

پاکستان اور روس کا دو طرفہ تعلقات کو مذید مستحکم کرنے پر اتفاق،اعلامیہ جاری

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادی میرپیوٹن سے کریملن میں سربراہ ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔ملاقات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کو مذید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ اعتماد اور ہم آہنگی سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت ملے گی۔ انہوں نے پاکستان اور روس کے درمیان فلیگ شپ اقتصادی منصوبے کے طور پر پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے توانائی سے متعلق ممکنہ منصوبوں پر تعاون پر بھی بات کی۔ انہوں نے روس کے ساتھ طویل المدتی، کثیر جہتی تعلقات استوار کرنے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔ وزیراعظم نے انسانی بحران سے نمٹنے اور افغانستان میں ممکنہ اقتصادی بحران کو روکنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان مستحکم، پرامن اور منسلک افغانستان کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالی ۔وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

تازہ ترین
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام