بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی افواہیں یقین میں بدل گئیں

کراچی: پاکستان شوبز کی ورسٹائل اداکارہ صنم سعید کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک عرصے سے قیاس آرائیں کی جارہی ہیں کہ صنم سعید اور محب مرزا شادی کر چکے ہیں تاہم ان کی جانب سے اب تک اس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

مگر سالِ نو کے آغاز پر اداکارہ صنم سعید کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے بعد اداکارہ کی محب مرزا سے شادی کی افواہیں یقین میں بدل گئیں ہیں۔

صنم نے انسٹاگرام پر سال 2022 کی جھلکیوں کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں محب مرزا ان کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں جبکہ محب کے ساتھ کئی رومانوی تصاویر بھی اس ویڈیو کا حصہ ہیں۔


ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم تھا کہ ان دونوں اداکاروں نے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔

Sanam Saeed's Year 2022 Recap Confirms Marriage With Mohib Mirza

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران محب مرزا نے بھی اپنی دوسری شادی کا انکشاف کیا تھا تاہم اپنی اہلیہ کا نام یا شادی کے حوالے سے مزید بات نہیں کی تھی۔

خیال رہے کہ محب نے 2019 میں اہلیہ و اداکارہ آمنہ شیخ سے راہیں جداکر لیں تھیں جبکہ صنم سعید نے بھی 2018 میں اپنے پہلے شوہر سے  علیحدگی  اختیار کرلی تھی۔