نئے سال کو منانے کیلئے منعقدہ مخلوط تقریب میں شرکت پر اداکارفیروز خان پر عوام کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔
اداکار نے کچھ روز قبل مولانا طارق جمیل کا ایک بیان شیئر کیا تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ نئے سال کے موقع پر تقاریب میں لڑکے اور لڑکیاں مل کر رقص کریں گی، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔
View this post on Instagram
فیروز خان نے یہ بیان شیئر کرکے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اسے شیئر کریں تاکہ ہر کسی تک یہ پیغام پہنچ جائے۔
مولانا طارق جمیل کا بیان شیئر کرنے کے باوجود فیروز خان نے نئے سال کی مخلوط تقریب میں مکمل جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے سال کو منانے کیلئے منعقدہ تقریب میں لڑکیاں بھی موجود ہیں۔

جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگوں نے فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک منفی انسان قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے وہ جس چیز سے لوگوں کو روک رہے تھے خود وہی کام کررہے ہیں اور یہ منافقت ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی ہی میں علیزے سے طلاق اور پھر تشدد کے عدالتی معاملات میں الجھنے کے بعد فیروز خان ویسے ہی لوگوں کے نشانے پر ہیں۔









