ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی 57 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے انکا پرستار ایک ہزار کلو میٹر کاسفر کر کےجبل پور سے ممبئی پہنچ گیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی 57 ویں سالگرہ 27 دسمبر کو منائی گئی تھی۔ سلمان خان کا ایک جان نثار پرستار 1058 کلو میٹر کا سفر سائیکل پر کر کے 5 روز میں ممبئی پہنچ گیا اور اپنے فنکار کو سالگرہ کی مبارباد دی۔سلمان خان نے بھی بے حد مصروفیت کے باوجود اپنے اس مداح کیلئے وقت نکالا اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ شوبز فوٹوگرافر نے سلمان خان ، ان کے مداح اور ان کے سائیکل کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کر دی۔
View this post on Instagram









