اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معروف اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر میجر عادل راجہ کی جانب سےعائد کئے گئے الزامات کا سامنا کرنے والی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اعلان کرنے ہوئے سوشل میدیا پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارفیروز خان نے اپنےسوشل میڈیا پر جاری ی گئی ویڈیو پیغام میں ساتھی اداکارہ سجل علی، کبریٰ خان، ماہرہ خان اور مہوش حیات پر لگائے جانے والے نازیبا الزامات پر ردعِمل دیتے ہوئے کہا کہ “میں الزامات کا سامنا کرنے والی اداکاراؤں کے بارے میں بات کرنا چاہوں گا اور میں اپنی ساتھی اداکاراؤں کے اوپر لگائے گئے الزامات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔میں اپنے سپورٹرز اور مداحوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پہلے یہ سمجھ لیں کہ کون قصور وار ہے اور کون بےگناہ اس کے بعد اپنا ردِعمل دیں چاہے وہ الزامات لگانے والے کے بارے میں ہو یا الزامات سے متاثر ہونے والے کے بارے میں”۔فیروز خان کا کہنا تھا کہ “پہلے کسی بھی صورت میں خبر کی تصدیق کریں پھر اس پر ردعمل کا اظہار کریں”۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر میجر عادل راجہ نے 4 اداکاراؤں پر یہ الزامات لگائے ہیں کہ ان کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں،انہوں نے وی لاگ میں اداکاراؤں کے پورے نام نہیں بتائے بلکہ ناموں کے شروع کے حروف کا سہارا لیا اور ان پر عریانی کے الزامات عائد کئے ہیں ۔جس کے بعد کبری خان ،سجل علی ، مہوش حیات اور ماہرہ خان نے سخت ردعمل کااِظہار کیا۔









