بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عاصم اظہر نے اپنے خصوصی مداح کے ساتھ اپنا مشہور گانا کا کر اس کا سب سے بڑا خواب پورا کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے خصوصی مداح  حذیفہ خان  کا خواب پورا کر تے ہوئے ،اپنا مشہور گانا “حبیبی”  انکے ساتھ گایا ، جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر نے اپنی انسٹا گرام سٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ حذیفہ خان نامی ایک مداح کے ساتھ اپنا مشہور گانا “حبیبی” گنگناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اُنہوں نے اپنی سٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ”میں اس باصلاحیت نوجوان سے مل کر بہت متاثر ہوا ہوں”۔اُنہوں نے حذیفہ خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ”میری محبت اور دعائیں کے ساتھ ہیں، اس طرح ہمیشہ دل سے گاتے رہنا”۔یہ  ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے  اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔