کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے ہیں، اداکارہ کے شوہر روجر بیات گزشتہ کئی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔
نجی ٹی وی نے انسٹاگرام پیج آفیہ بلاگز کے حوالے سے حنا خواجہ بیات کے شوہر روجر کے انتقال کی خبر دی ہے ،سوشل میڈیا پیج کے مطابق معروف پاکستانی ڈائریکٹر حسیب حسن نے اداکارہ کے شوہر کے انتقا ل کی تصدیق کی ہے ، تاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تاحال کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔
اداکارہ کے شوہر گزشتہ کئی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے تاہم اب وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، سوشل میڈیا پوسٹ پر اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے متعدد افراد کی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram









