بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے وسترا پور علاقے میں الفا ون مال کے ایک تھیٹر میں شاہ رخ خان کی فلم ”پٹھان“ کی ریلیز کے خلاف احتجاج کرنے اور پوسٹرز پھاڑنے والے بجرنگ دل کے کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا، تاہم کوئی ایف آئی درج کئے بنا چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ترجمان ہتیندر سنگھ راجپوت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ، ”بجرنگ دل کے کارکنوں کو معلوم ہوا تھیٹر میں ”پٹھان“ فلم کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ لہٰذا، یہ ایک ’پردرشن (احتجاج)‘ تھا، کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ فلم تھیٹر میں ریلیز ہو۔“
Location: Ahmedabad, Gujarat
Bajrang Dal goons destroyed posters of Pathaan movie in Ahmedabad mall while shouting Jai Shri Ram slogans.
They have threatened the theater owners to not screen the movie. pic.twitter.com/tKu6A5rk9m
— HindutvaWatch (@HindutvaWatchIn) January 5, 2023
وسترا پور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جے کے ڈانگر کا کہنا تھا کہ، “بجرنگ دل کے تقریباً 10 سے 12 لوگوں نے وسترا پور کے الفا ون مال کے اندر تھیٹر میں پٹھان فلم کے پوسٹر پھاڑے۔ کارکنوں نے پوسٹرز پر موجود شاہ رخ خان کی تصویر پر لاتیں ماریں اور ان پر چڑھتے رہے۔
انسپکٹر ڈانگر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ مزید کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی توڑ پھوڑ کا کوئی کیس ہوا، اس کے بعد وہ باہر نکلے اور فلم کی ریلیز کے خلاف مظاہرہ کیا۔
انسپکٹر ڈانگر نے بتایا کہ ہم نے ان میں سے پانچ چھ افراد کو حراست میں لیا اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا۔
ڈانگر نے مزید کہا کہ سنیما گھر کی طرف سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔
شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم ”پٹھان“ 25 جنوری کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔









