کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )طالبان حکومت نے افغانستان میں پہلے روزے یعنی کل 2 اپریل کو عام تطیل کا اعلان کردیا۔افغانستان کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے جس کے بعد سے کل سے ماہ صیام کا آغاز ہوگا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی افغانستان کی وزارت لیبر اور سماجی امور نے پہلے روزے کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان میں پہلے روزے کے موقع پر چھٹی کی تصدیق طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کی۔
طالبان کا پہلے روزے پر ملک میں عام تعطیل کا اعلان
