facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اپوزیشن کا پلان کیا ہوگا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پلان کیا ہوگا؟

اپوزیشن نے مشاورت کا عمل تیز کردیا۔زرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے وزارت اعظمیٰ کے لیے شہباز شریف کو آگے لانے کی تجویز دے دی، جبکہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الٰہی کو دینے پرسابق وزیر اعظم نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں مشاورت جاری ہے۔زرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک ن لیگ نے پرویز الٰہی کے نام پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔

اپوزیشن مرکز اور صوبوں میں بیک وقت عدم اعتماد لانے پر کام کررہی ہے۔قومی اسمبلی کے سپیکر کے لیے ایاز صادق اور خورشید شاہ امیدوار ہونگے ۔یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ دینے کی تجویز پر مشاورت بھی جاری ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بی اے پی اور جے یو آئی ف کی مخلوط حکومت بنانے پر بھی مشاورت جاری ہے۔