جدہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمداور جدہ کے صدر عمرمسعود پوری نےجنیوا کانفرنس میںپاکستان کوسیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیرنوکے لئے 10 ارب 57 کروڑ ڈالر امداد دینے کے اعلان کوعالمی برادری کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کی زیرقیادت اتحادی حکومت پربھرپور اعتماد کا اظہار قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس رقم سے نہ صرف سیلاب زدگان کو مشکلات سے نکالنے میں مددملے گی بلکہ متاثرہ علاقوں میں تعمیرنوکی سرگرمیاں بھی تیزہوں گی۔
جنیواکانفرنس میں کئے گئے اعلانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ سعید احمد اور عمرمسعود پور ی نے کہاکہ کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے جس انداز میں سیلاب سے ہونے والی تباہی، بحالی کے لائحہ عمل اور درپیش چیلنجزکا اجاگرکیا ہے انتہائی لائق تحسین ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو 10 ارب 57 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان وزیراعظم کی طرف سے مشکلات کوعالمی رہنماؤں اور اداروں کے سامنے موثر انداز میںبیان کرنے کا نتیجہ ہے۔انہوںنے امیدظاہر کی کہ پاکستان کی امداد کے حوالے سے کئے گئے اعلانات پر جلدعملدرآمد بھی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اتحادی حکومت کو جہاں معاشی واقتصادی چیلنجزدرپیش ہیں وہاں ایک سیاسی جماعت کی غیرسنجیدگی سے ملک میں جاری عدم استحکام بھی بحرانوں کو مزید بڑھا رہا ہے۔ (ن)لیگ سعودی عرب کے رہنماؤں نے کہاکہ اتحادی حکومت کسی صورت عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی، اس وقت ملک بحرانوں سے گزر رہا ہےیہ وقت انتخابات کا نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے مل بیٹھ کر ملک کو استحکام کی طرف لے جانے کاہے،عمران خان کو اپنی ضدترک کرکے ملکی مفاد کے بارے میں سوچناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ وزیرخزانہ اور مسلم لیگ(ن) اوورسیز کے صدر اسحاق ڈار ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے انتھک کوششیں کررہے ہیں،وہ وقت دورنہیں جب وزیراعظم شہبازشریف کی زیرقیادت اتحادی حکومت تمام بحرانوں پر کامیابی سے قابو پالے گی۔
بحالی وتعمیرنوکیلئےاربوں ڈالر امدادکا اعلان عالمی برادری کا اتحادی حکومت پراعتماد کااظہارہے،رہنما (ن)لیگ سعودی عرب








