بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوہاٹ دھماکا، امیر مقام مذمت، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کوہاٹ کے پرانے پولیس لائن میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

انجینئر امیر مقام نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:اگلے برس کا طویل ترین مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا؟

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج و معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور متاثرین کو ہر ممکن طبی و دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔