اٹک ( ثاقب خان کھٹڑ ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنمااور ایم این اے میجر (ر)طاہرصادق خان کی قیادت میں کل منگل کو مہنگائی کے خلاف اٹک میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ اس موقع پر میجر طاہر صادق نے اٹک کی عوام اور خصوصاً اپنے چاہنے والوں کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ کارکن کل (منگل) 10 جنوری 1:45 منٹ پر ریلوے گراؤنڈ اٹک شہر پہنچیں ،مہنگائی کے خلاف ریلی میں شرکت کریں ۔انہوںنے کہا عمران خان کی ہدایت پر اٹک میں جیتاجاگتا احتجاج ریکارڈ کروایا جائے تاکہ تاکہ اس نااھلوں کے ٹولے سے قوم کی جان چھوٹ سکے ۔ میجر ریٹائرڈطاھر صادق نے ویڈیو پیغام کے بعد اٹک بھر کے ورکر متحد ہو رہے ہیں ، امید ظاھر کی جارہی ہے کل ایک بڑا پاور شو ھوگا ۔
اٹک ،میجر طاہرصادق کی قیادت میں کل مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی








