اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے معروف سینیئر اداکار وکامیڈین ماجد جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ماجد جہانگیر سالوں سے لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے۔ ان کا انتقال پاکستان شوبز انڈسٹری کا بڑا نقصان ہے ۔ان کی اداکاری و کامیڈی کی یادیں عرصہ دراز تک ہمارے دلوں میں تازہ رہیں گی۔ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابلِ تلافی صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کا معروف اداکار وکامیڈین ماجد جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار








