بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محب مرزا کا کراچی سے خنجراب تک موٹرسائیکل کا سفر کیسا رہا؟

اداکار محب مرزا بھی بائیک چلانے کے شوقین نکلے، انہوں نے کراچی سے خنجراب تک ایڈوانچر سے بھرپور سفر اپنی مہنگی بائیک پر کیا۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں محب مرزا نے بطور مہمان شرکت کی، اس مو قع پر پروگرام کے میزبان کی جانب سے ہنسی مزاح سے بھرپور گفتگو کی گئی جس سے ناصرف حاضرین بلکہ ناظرین بھی محظوظ ہوئے۔

تابش ہاشمی نے اپنی باتوں  میں اداکار سے بائیک چلا کر کراچی سے خنجراب تک کے سفر کے حوالے سے پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ ان کا یہ سفر 6 دن کا تھا جس میں ان کے 14 دوستوں کا گروپ شامل تھا اور صبح سویرے 6 بجے سہراب گوٹھ سے سفر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 6 دن بعد وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ شام کے وقت خنجراب پہنچے تھے، جسے دیکھ کر ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے لیکن سردی کی وجہ سے آنسو خشک ہورہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سفر میں استعمال ہونے والی ان کی بائیک ہارلے بریک آؤٹ تھی جو 1900 سی سی تھی۔

قصہ سننے کے بعد تابش ہاشمی نے ایک مزاحیہ تصویر بھی دکھائی جس پر اداکار محب مرزا نے خوب قہقہے لگائے۔